17 نومبر 2012 - 20:30

بریگيڈیئر جنرل احمد وحیدی نے جنگ پسند صہیونی ریاست کے حکام کو انسانیت کے دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ غاصب اور ظالم حکام بے شرمی کے ساتھ بچوں اور عورتوں سمیت مظلوم فلسطینیوں کو خاک و خون میں تڑپا رہے ہیں۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے غزہ کے عوام پر صہیونی ریاست کے حملوں کو جنگي جرائم  سے تعبیر کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ایران کے وزیر دفاع بریگيڈیئر جنرل احمد وحیدی نے جنگ پسند صہیونی ریاست کے حکام کو انسانیت کے دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ غاصب اور ظالم حکام  بے شرمی کے ساتھ بچوں اور عورتوں سمیت مظلوم فلسطینیوں کو خاک و خون میں تڑپا رہے ہیں۔ بریگيڈیئر جنرل احمد وحیدی نے زور دے کر کہا کہ صہیونی ریاست کے مظالم کو صرف عالم اسلام کے اتحاد و یکجہتی اور انقلابی اقدام کے ذریعے ہی روکا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ غزہ پٹی پر صہیونی ریاست کے حملوں کے ذمہ دار وہ اسلامی ممالک بھی ہیں جنہوں نے صہیونی ریاست کے خلاف جدوجہد شروع کروانے کے بجائے بحران شام اور دیگر مسائل کی طرف توجہ موڑ کر صہیونی ریاست کو مزید گستاخ بنادیا ہے۔

.......

/110